aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نام احمد حسین خاں اور تخلص زیب ہے۔ ۱۹۲۸ء کو کان پور میں پیدا ہوئے۔ بی اے کرائسٹ چرچ کالج، کان پور سے کیا۔ شعری اصلاح ثاقب کان پوری سے لی۔عمر کا زیادہ حصہ کان پور میں گزرا۔ یکم اگست۱۹۸۵ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔پہلا مجموعۂ کلام ’’زرد زرخیز‘‘ اکتوبر ۱۹۷۶ء میں’شب خون‘ کتاب گھر الہ آباد نے شائع کیا۔دوسرا مجموعہ ’’چاک ‘‘ان کے انتقال کے بعد۱۹۸۵ میں کان پور اکادمی ، کراچی نے شائع کیا۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:227
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets