aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیب النساء بیگم ہندوستان کی وہ شہزادی تھی جس نے اپنی تمام تر آسائش و آرام کے باوجود اپنا شمار حلقہ ادب میں کرایا اور ہمیشہ کے لئے خود کو زندہ و جاوید کر لیا ۔ اس نے اگر ایسا نہ کیا ہوتا تو یقینی طور پر اس کی دیگر بہنوں اور ہندوستانی شہزادیوں کی طرح وہ بھی نابود ہو جاتی۔ یہ حقیقت ہے کہ آج زبدۃ النساء بیگم، بدر النساء بیگم، مہر النساء بیگم جو کہ زیب النساء بیگم کی ہی بہنیں ہیں ان کو کون جانتا ہے اگر کسی کا نام ہے تو وہ یہی شہزادی ہے جس نے اپنی شاعری کی بنا پر بہتوں کو مطالعہ کرنے پر مجبور کیا۔ اسی شہزادی کا ذکر اور اس کی حیات و شاعری کا تذکرہ اس کتاب میں کیا گیا ہے اور اس کی شاعری کی قدروں کو جاننے کی کوشش کی گئی ہے۔ فہرست کتاب کے آخر میں ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets