aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حاجی امداد الله مہاجر مکی کا شمار برصغیر ہندو پاک میں اہلسنت مسلمانوں، خاص طور پر دیوبندی مسلک کے اکابرین میں ہوتا ہے۔ دیوبندی مسلک کے بعض دیگر اکابرین اور علما کے تکفیری اور نیم وہابی نظریات کے برعکس حاجی امداد الله مکی اپنے نظریات اور افکار میں انتہائی اعتدال پسند اور محبت کرنے والے عالم دین تھے۔ حاجی صاحب مسلک کے اعتبار سے اہلسنت حنفی تھے اور مشرب کے لحاظ سے صوفی تھے۔آپ نے علم دین اور تصوف پر تقریباً دس کتب، جہاد اکبر، گلزار معرفت، مرقومات امدایہ، مکتوبات امدادیہ، درنامہ غضب ناک، ضیاء القلوب، تصنیف کیں۔ زیر نظر کتاب "ضیاء القلوب" حاجی صاحب کا لکھا ہوا مشہور و معروف رسالہ ہے جو سلوک وتصوف کے مضامین اور سالکین کے لیے اوراد و وظائف کے طریقوں پر مشتمل ہے۔ زیر نظر کتاب اردو ترجمہ ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets