aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "ذکر آزاد" ایک ایسی کتاب ہے، جس میں مولانا عبد الرزاق ملیح آبادی کی مولانا آزاد کے ساتھ اڑتیس سال کی رفاقت کو قلمی شکل میں ڈھالا گیا ہے، اور مولانا آزاد کے اخلاق و عادات کی جھلکیوں اور بے تکلف صحبتوں کو قلمبند کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں طرح طرح کی علمی بحثوں، مختلف سیاسی رموز، برجستہ لطائف کے علاوہ مولانا آزاد کی زندگی کے کئی نئے گوشوں سے پردہ اٹھتا ہے۔ نیز کتاب کے مصنف عبد الرزاق ملیح بادی کے بارے میں کچھ معلومات بھی ہو جاتی ہیں، گو کہ انہوں نے اپنے ذکر کو پردہ خفا میں رکھا ہے تاکہ مولانا آزاد پر زیادہ سے زیادہ توجہ رہے۔