احسن ایوبی (1988)نئی نسل کے معروف ادیب، فکشن ناقد اور مترجم ہیں. انہوں نے ابتدائی اور ثانوی تعلیم لکھنو سے حاصل کی ہے. اعلی تعلیم کے مراحل انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طے کیے. معتبر فکشن رایٹر پروفیسر طارق چھتاری کے زیر نگرانی انہوں نے شعبہ اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کا مقالہ تحریر کیا.
مختلف زبانوں کی خاصی کہانیوں کا انگریزی اور ہندی کے وساطت سے ترجمہ کر چکے ہیں.
ان کی ترجمہ کردہ کتابوں میں، تھرڈ جینڈر کے مسایل پر مبنی ناول "پوسٹ باکس نمبر 203 نالا سوپارا" (مطبوعہ ساہتیہ اکادمی دہلی ) ،"کہانی سفر میں ہے" (اکیسویں صدی کی ہندی کہانیاں ) ،"امرود کی مہک" (مارکیز کا طویل انٹرویو )، "حیفا پلٹنے والے" (فلسطینی ناول ) اور "کیرتی گان" کی خصوصی طور پذیرائی ہوی ہے.
احسن ایوبی کو 2021 میں اتر پردیش اردو اکادمی ایوارڈ براے ترجمہ سے سرفراز کیا جا چکا ہے.
احسن ایوبی فی الحال شعبہ اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں درس تدریس سے وابستہ ہیں.