Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Shah Waliullah Junaidi's Photo'

شاہ ولی اللہ جنیدی

1966 | کراچی, پاکستان

شاہ ولی اللہ جنیدی کا تعارف

تخلص : 'Shah Waliullah Junaidi'

اصلی نام : Shah Waliullah Junaidi

پیدائش : 08 Jan 1966 | کراچی, سندھ

شاہ ولی اللہ جنیدی: پاکستان کے صحافی ،مصنف،محقق، شاعر ، یہ شارع عام نہیں ، نارتھ کراچی نصف صدی کا قصہ ، شہری حوالے سے کئی کتابوں کے مصنف ہیں ۔

پیدائش؛ 8 جنوری 1966 کراچی پاکستان

پیشہ : مصنف صحافی

زبان : اردو

قومیت: پاکستانی

تعلیم بیچلر آف آرٹس

مادر علمی :  گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 2 پی ای سی ایچ ایس، ایس ایم سائنس  کالج، یونیورسٹی آف کراچی

شاہ ولی اللہ جنیدی ایک سرگرم اور تجربہ کار صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی شہر کے موضوع پر ایک مستند محقق اور مولف بھی ہیں۔

روزمرہ رپورٹنگ کے دوران وہ شہری مسائل کی رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ اس مقام کے قیام کے پس منظر اور تاریخ کی گہرائیوں میں اتر کر کرید کرید کر معلومات اکٹھی کرتے ہیں اور پھر اسے شائقین کے لئے کتابی شکل میں پیش کر دیتے ہیں یہ شارع عام نہیں، شہر کراچی سے متعلق ان کی دوسری تحقیقی کتاب ہے ۔ اس کتاب میں شہر کی اہم اور قدیم شاہراہوں کو تحقیق کا موضوع بنایا گیا ہے انھوں نے کتاب میں  کراچی کی جدید و قدیم سڑکوں کا تاریخی احوال بیان کیا گیا ہے ۔ یہ کتاب کراچی کی قدیم و جدید تاریخ کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہے۔ کتاب میں تقریباً پونے دو سو سال کے دوران شہر میں جو سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں اور جن معروف افراد سے انہیں منسوب کیا گیا ہے ان کی تفصیلات درج کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ان سڑکوں کے اطراف کی تاریخی عمارتیں اور مقیم رہنے والی شخصیات اور پیش آنے والے اہم واقعات بھی تحریر ہیں۔ معروف محقق خواجہ رضی حیدر کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی کراچی کی پہلی جزوی تاریخ ساز کتاب ہے

 

 

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے