Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
ترتیب بہ اعتبار فلٹر

فنون، لاہور

فنون لاہور احمد ندیم قاسمی اور حبیب اشعر کی ادارت میں 1963میں شائع ہونا شروع ہوا۔ یہ اردو ادب کا ایک معتبر اور مستند رسالہ تھا۔ جس نے ادبی معاشرے پر بہت گہرے اثرات مرتب کیے اور خاص طور پر نئی نسل کے شعرا اور ادبا کی تربیت کی اورآج کے ترقی پسند ادبا اسی فنون کی دین ہیں۔ فنون میں مصوری، موسیقی، خطاطی اور فوٹو گرافی پر مضامین کی اشاعت ہوا کرتی تھی۔ فنون میں اختلافی مباحث پر جو گفتگو ہوتی تھی وہ بہت قیمتی ہے۔ فنون کے فکری مباحث نے ادبی ذہنوںمیں تحرک اور طغیانی پیدا کی بہت سے ایسے مسائل پر مباحث اور مذاکرے ہوئے جو ادب کے لیے بہت مفید تھے۔ ادبی رجحانات کی تشکیل میں بھی فنون کا ایک اہم کردار رہا ہے۔ اس تعلق سے ڈاکٹر عقیلہ بشیر نے بہت عمدہ گفتگو کی ہے اور یہ لکھا ہے کہ’’احمد ندیم قاسمی کے ادارتی رویے کا خلاصہ تخلیقی معیارات کی پابندی اور قابل قدر تجربوں کی حوصلہ افزائی ہے۔۔۔آج کے معاصر ادبی منظر نامے پر ہم جن رجحانات کو نمایاں ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اس کی تشکیل میں مجلہ فنون کا اہم حصہ بھی بہر طور شامل ہے۔‘‘ احمد ندیم قاسمی کے بعد منصورہ احمد نے فنون کی ادارتی ذمے سنبھالی۔ فنون کی خصوصی اشاعتوں میں جدید غزل نمبر، اختر حسین جعفری نمبر،خدیجہ مستور نمبر قابل ذکر ہیں۔

ترتیب بہ اعتبار :   Recommended

Go to:

فلٹر سارے مٹائیں

شمارہ نمبر

سارے دیکھیں

اشاعت کا سال

سارے دیکھیں

مہینہ

سارے دیکھیں

مدیر

ناشر

سارے دیکھیں

لائبریری

سارے دیکھیں

خصوصی شمارہ

سارے دیکھیں
بولیے