Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
ترتیب بہ اعتبار فلٹر

نیرنگ خیال، لاہور

"نیرنگِ خیال" لاہور سے شائع ہونے والا ایک ماہوار ادبی رسالہ ہے جس کا آغاز جولائی ۱۹۲۴ میں ہوا۔ اس رجحان ساز رسالے کے بانی و مدیر حکیم محمد یوسف حسن تھے۔ ان کے ساتھ محمد دین تا ثیرجوائنٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے شریک ِسفر تھے۔ حکیم یوسف حسن کا کہنا ہے کہ "نیرنگ خیال نام حکیم فقیر محمد چشتی نے تجویز کیا تھا اور اس کا ٹائیٹل بھی حکیم فقیر محمد چشتی نے بنایا۔" ابتدائی زمانے میں اس رسالے کی ضخامت ۵۰ صفحات تھی اور قیمت فی شمارہ آٹھ آنہ، جس کا سالانہ تین روپیہ ہوتا تھا۔ "نیرنگِ خیال" جس زمانے میں جاری ہوا وہ بڑا پر آشوب زمانہ تھا۔ آزادی کی جد و جہد اور تحریکیں تو چل ہی رہی تھیں اس کے ساتھ ساتھ فوٹو گرافی، تھیٹر اور چھاپہ خانہ جیسے فنون اور صنعتوں کو فروغ مل رہا تھا۔ کاغذ کا نرخ اچھا خاصہ تھا اور قارئین مصر رہا کرتے تھے کہ رسالوں میں تصویریں بھی شائع ہوں۔ اس زمانے کے تقریباً تمام رسائل میں تصویریں پیش کی جاتی تھیں۔ اس زمانے میں رسالہ "نیرنگِ خیال" کم از کم دس سے بارہ تصویریں ہر ماہ پیش کرتا تھا۔ ظاہر ہے اس زمانے میں تصویریں منہگی ہوتی تھیں، اس لیے نیرنگِ خیال کا دعویٰ تھا کہ اتنی ارزاں قیمت پر صرف وہی یہ پیش کش کرتا ہے۔ رنگین سر ورق اور اندر کے صفحے پر کچھ اشتہار کے بعد فہرست اور طباعتی معلومات کے سر نامے پر یہ دعویٰ کیا جاتا تھا کہ "نیرنگِ خیال" اردو زبان کا سب سے زیادہ چھپنے والا اور مستقل خریداروں والا رسالہ ہے۔ اس زمانے میں رسالہ نیرنگِ خیال کی تعدادِ اشاعت ۴۵۰۰ ہوتی تھی۔ ماہنامہ نیرنگِ خیال کی عمومی فہرست یوں تھی: شذرات کے عنوان سے اداریہ، جس میں عصری رجحانات پر گفتگو ہوتی تھی اور معاصر رسالوں سے چشمکیں، خیر خواہی اور تعاون کے مد میں گزارش، آئندہ شائع ہونے والے شماروں کی جھلکیاں او رخبریں، کچھ مضامین، افسانے، انشائیے جو اخلاقی و ادبی نوعیت کے ہوتے، اور حصۂ نظم میں ایک آدھ غزلیں، نظمیں اور رباعیات وغیرہ۔ اس زمانے میں خصوصی شمارے اور یک موضوعاتی مجلے شائع کرنا، رسالوں کے لیے اہتمام اور افتخار کا سبب ہوتا تھا اور یہی چلن تھا چناںچہ نیرنگِ خیال کے تحت سالنامے، عید نمبر، قلم نمبر، اقبال نمبر، اپریل فول نمبر جیسے خصوصی شمارے وقتاً فوقتاً شائع ہوتے رہے اور اپنی ماناری پیش کش اور ظاہری وضع قطع کی بنا پر خاصے مقبول بھی ہوئے۔ "نیرنگِ خیال" کا ہم عصر "حمایت اسلام" کی رسالے کے بارے میں رائے یوں تھی، "رسالہ نیرنگِ خیال حکیم محمد یوسف کی حکمت اور نیرنگئ خیال کا ایک دل کش مظاہرہ ہے۔ جس کے خاص نمبر دیگر رسائل کے خاص نمبروں پر بہ لحاظ مضامین اور بااعتبار تصاویر کی بنا پر فوقیت رکھتے ہیں۔ نیرنگِ خیال کی تصویریں سوقیانہ انداز سے پاک ہیں۔ اور تاریخی دل کشی وفنِ مصوری کا خوبصورت مرقع ہیں۔" تقریباً ایک صدی قدیم یہ رسالہ آج بھی جاری و ساری ہے۔ سلطان رشک صاحب ان دنوں اس رسالے کے مدیر ہیں، انھوں نے حکیم محمد یوسف کے ساتھ ایک عرصے تک اس رسالے کی ادارت میں معاونت کی تھی۔ نیرنگِ خیال کا پہلا دفتر بارود خانہ لاہور میں تھا،۱۹۸۰ کے آس پاس یہ راولپنڈی منتقل ہوگیا۔ ان دنوں وہیں سے شائع ہوتا ہے۔

ترتیب بہ اعتبار :   Recommended

Go to:

فلٹر سارے مٹائیں

شمارہ نمبر

سارے دیکھیں

اشاعت کا سال

سارے دیکھیں

مہینہ

سارے دیکھیں

مدیر

سارے دیکھیں

ناشر

لائبریری

سارے دیکھیں

خصوصی شمارہ

سارے دیکھیں

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے