aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
1913 میں آگرہ سے ماہنامہ’نقاد‘ کی اشاعت کا آغاز ہوا۔ اس کے مدیر مولوی سید نظام الدین شاہ دلگیر اکبرآبادی اعلیٰ پائے کے انشاء پرداز تھے۔ اس مجلہ کا مقصد فن تنقید کو زندہ کرنا، پاکیزہ لٹریچر کا مذاق پیدا کرنا اور زبان کو کلاسیکی بنانے کی کوشش کرنا تھا۔ ادب لطیف کے فروغ میں اس رسالہ کا کردار بہت اہم ہے۔