Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
ترتیب بہ اعتبار فلٹر

شاخسار، کٹک

دو ماہی شاخسار کا اجرا کٹک سے جون۔جولائی1965ء میں ہوا۔ اس کے مدیر امجد نجمی تھے اور مجلس مشاورت میں سید حرمت الاکرام، مظہر امام، کرامت علی کرامت اور حفیظ اللہ نیول پوری شامل تھے۔ ’نقش اول‘ کے عنوان سے امجد نجمی اداریہ لکھتے تھے۔ شاخسار نے اڑیسہ میں نہ صرف اردو کو زندہ رکھا بلکہ اردو زبان کو معاصر اڑیہ ادب کے رویے اور جحانات سے واقف کرانے کا فریضہ بھی ادا کیا اور اس کا دائرہ صرف اڑیسہ تک محدود نہیں رہا بلکہ دور دراز علاقے تک اس کی رسائی ہوئی اور اس کا شمار ادب کے مقتدر رسالوں میں ہونے لگا۔ یہ صرف اڑیسہ کا ایک رسالہ نہیں تھا بلکہ جدیدیت کے خد و خال متعین کرنے میں بھی اس رسالہ کا قائدانہ کردار رہا ہے۔ شاخسار میں نہ صرف اہم موضوعات پر مضامین کی اشاعت ہوتی تھی۔ تنقیدی بحث و مباحثہ ہوتا تھا بلکہ اڑیہ کی تخلیقات بھی شائع ہوا کرتی تھیں۔ یہ اس رسالہ کا ایک اہم پہلو ہے جس کی وجہ سے اس کی اہمیت اور قدر و قیمت بہت بڑھ جاتی ہے۔.

ترتیب بہ اعتبار :   Recommended

فلٹر سارے مٹائیں

شمارہ نمبر

سارے دیکھیں

اشاعت کا سال

سارے دیکھیں

مہینہ

سارے دیکھیں

ناشر

لائبریری

بولیے