aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
آگرہ سے 1879 میں شائع ہونا شروع ہوا۔ حصۂ نثر کے مدیر میر ناصر علی تھے جب کہ حصۂ نظم کی ترتیب و انتخاب کی ذمہ داری حافظ رحیم اللہ صبا اکبرآبادی کے سپرد تھی۔ اس رسالہ میں سرسید کے نیچری عقائد کے خلاف مضامین تسلسل سے شائع ہوا کرتے تھے۔ یہ ایک اہم رسالہ تھا جس کی بابت مولانا عبدالحلیم شرر نے دلگداز (جنوری 1915) میں لکھا تھا کہ: ’’تیرہویں صدی میں اعلیٰ منشیانہ قابلیت کے ساتھ ساتھ قدیم ادبی مذاق کی نگہداشت ، نئی خیال آرائیوں اور جدتوں کے ساتھ کی جاتی تھی اور پرانا مشرقی لٹریچر کچھ جدت طرازیوں کے ساتھ نئے لباس میں ظاہر کیا جاتا تھا کہ نئے اور پرانے دونوں گروہوں سے بے اختیار واہ واہ کے نعرے بلند ہوتے تھے۔ ‘‘
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets