آخری گیت محبت کا سنا لوں تو چلوں
دلچسپ معلومات
نیلا آکاش (1965)
آخری گیت محبت کا سنا لوں تو چلوں
میں چلا جاؤں گا دو اشک بہا لوں تو چلوں
آج وہ دن ہے کے تو نے مجھے ٹھکرایا ہے
اپنا انجام ان آنکھوں کو نظر آیا ہے
وحشت دل میں ذرا ہوش میں آ لوں تو چلوں
آج میں غیر ہوں کچھ دن ہوئے میں غیر نہ تھا
میری چاہت مری الفت سے تجھے بیر نہ تھا
میں ہوں اب غیر یقیں دل کو دلا لوں تو چلوں
تیری دنیا سے میں اک روز چلا جاؤں گا
اور گئے وقت کی مانند نہیں آؤں گا
پھر نہ آنے کی قسم آج میں کھا لوں تو چلوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.