اکیلا ہوں میں ہم_سفر ڈھونڈھتا ہوں
دلچسپ معلومات
جال (1967)
اکیلا ہوں میں ہم سفر ڈھونڈھتا ہوں
محبت کی میں رہگزر ڈھونڈھتا ہوں
کسی کو میں شام و سحر ڈھونڈھتا ہوں
اکیلا ہوں
یہ مہکی ہوئی رات کتنی حسیں ہے
مگر میرے پہلو میں کوئی نہیں ہے
محبت بھری اک نظر ڈھونڈھتا ہوں
اکیلا ہوں
مرے دل میں آ جا نگاہوں میں آ جا
محبت کی رنگین راہوں میں آ جا
تجھی کو میں او بے خبر ڈھونڈھتا ہوں
اکیلا ہوں
کدھر جاؤں ویران ہیں میری راہیں
کسی کو نہ اپنا سکیں میری آہیں
میں آہوں میں اپنے اثر ڈھونڈھتا ہوں
اکیلا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.