تم نے کتنے سپنے دیکھے میں نے کتنے گیت بنے
تم نے کتنے سپنے دیکھے میں نے کتنے گیت بنے
اس دنیا کے شور میں لیکن دل کی دھڑکن کون سنے
سرگم کی آواز پہ سر کو دھننے والے لاکھوں پائے
نغموں کی کھلتی کلیوں کو چننے والے لاکھوں پائے
راکھ ہوئے جو دل میں جل کر وہ انگارے کون چنے
تم نے کتنے سپنے دیکھے میں نے کتنے گیت بنے
ارمانوں کے سونے گھر میں ہر آہٹ بیگانی نکلی
دل نے جب نزدیک سے دیکھا ہر صورت ان جانی نکلی
بوجھل گھڑیاں گنتے گنتے صدمے ہو گئے لاکھ گنے
تم نے کتنے سپنے دیکھے میں نے کتنے گیت بنے
- کتاب : Kulliyat-e-Sahir Ludhianvi (Pg. 436)
- Author : SAHIR LUDHIANVI
- مطبع : Farid Book Depot (Pvt.) Ltd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.