خوار و رسوا تھے یہاں اہل سخن پہلے بھی
خوار و رسوا تھے یہاں اہل سخن پہلے بھی
ایسا ہی کچھ تھا زمانے کا چلن پہلے بھی
مدتوں بعد تجھے دیکھ کے یاد آتا ہے
میں نے سیکھا تھا لہو رونے کا فن پہلے بھی
دل نواز آج بھی ہے نیم نگاہی تیری
دل شکن تھا ترا بے ساختہ پن پہلے بھی
آج اس طرح ملا تو کہ لہو جاگ اٹھا
یوں تو آتی رہی خوشبوئے بدن پہلے بھی
شاذؔ وہ جانے گا ان آنکھوں میں کیا کیا کچھ ہے
جس نے دیکھی ہو ان آنکھوں کی تھکن پہلے بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.