آہ و فریاد سے معمور چمن ہے کہ جو تھا
آہ و فریاد سے معمور چمن ہے کہ جو تھا
مائل جور وہی چرخ کہن ہے کہ جو تھا
حسن پابندیٔ آداب جفا پر مجبور
عشق آوارہ سر کوہ و دمن ہے کہ جو تھا
لاکھ بدلا سہی منصور کا آئین حیات
آج بھی سلسلۂ دار و رسن ہے کہ جو تھا
ڈر کے چونک اٹھتی ہیں خوابوں سے نویلی کلیاں
خندۂ گل میں وہی ساز محن ہے کہ جو تھا
شبنم افشانیٔ گلشن ہے دم صبح ہنوز
لالہ و گل پہ وہ اشکوں کا کفن ہے کہ جو تھا
دل بے تاب پہ ماضی کی نوازش ہے وہی
شب مہتاب پہ یادوں کا گہن ہے کہ جو تھا
ہاتھ رکھ دیتا ہے شانے پہ تصور ان کا
غم کی راتوں میں کوئی جلوہ فگن ہے کہ جو تھا
انہیں کیا فکر کہ پوچھیں دل بیمار کا حال
بے نیازانہ وہ انداز سخن ہے کہ جو تھا
لاکھ بدلا سہی اے فوقؔ زمانہ لیکن
تیرے انداز میں بے ساختہ پن ہے کہ جو تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.