آئی پت جھڑ گرے فصل گل کے نشاں رات بھر میں
آئی پت جھڑ گرے فصل گل کے نشاں رات بھر میں
کٹ گئے کیسے کیسے سجیلے جواں رات بھر میں
ٹوٹتی پتیوں کی نگاہوں میں بے چارگی ہے
راکھ سی بجھ گئی پنچھیوں کی فغاں رات بھر میں
دو گھڑی اور سن میری فرقت کے بیتاب نوحے
ختم کیسے ہو اک عمر کی داستاں رات بھر میں
تو جو آیا تو گزری بہاریں بھی ہم راہ لایا
یاد کے دشت میں کھل گئے گلستاں رات بھر میں
اس کو پہچان پائی نہ سورج کی پہلی کرن بھی
جیسے نورس کلی ہو گئی ہو جواں رات بھر میں
لایا کیا کیا گہر سوچ ساگر سے سپنوں کا مانجھی
مل گئیں کتنی کھوئی ہوئی کشتیاں رات بھر میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.