آنکھ ہر شب کو اندھیروں کی قبا دھوتی ہے
آنکھ ہر شب کو اندھیروں کی قبا دھوتی ہے
خواب کی ریت میں سورج کا شجر بوتی ہے
ایک گمنامی کا جنگل ہوں جہاں شکل مری
اپنی پہچان کا ہر نقش یقیں کھوتی ہے
دور ان دیکھی سی سرحد ہے کہ جس کے اس پار
کوئی بستی ہے جو راتوں کو سدا روتی ہے
سطح چادر پہ شکن اور سر بالیں پہ نشیب
یہ تو تنہائی ہے بستر پہ مرے سوتی ہے
بھولی بسری ہوئی یادوں کی عجب بھیڑ ہے جو
دل کے دروازے پہ ہر شام لگی ہوتی ہے
- کتاب : Simati Dhoop (Pg. 39)
- Author : Rifat Shamim's
- مطبع : Qalam Publications (2001)
- اشاعت : 2001
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.