آؤ کوئی تو حل نکالتے ہیں
آؤ کوئی تو حل نکالتے ہیں
سارے قصے پہ خاک ڈالتے ہیں
ہر مصیبت کو ہنس کے ٹالتے ہیں
جھومتے ہیں دھمال ڈالتے ہیں
غیر تو غیر ہیں مصیبت میں
آشنا بھی کہاں سنبھالتے ہیں
دوست ہی خوبیاں بتاتے ہیں
دوست ہی خامیاں نکالتے ہیں
رات دن اپنے دل میں ہم تنہاؔ
انگنت خواہشوں کو پالتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.