آپ کے شہر میں کب میری طرف تھا کوئی
آپ کے شہر میں کب میری طرف تھا کوئی
یہ بھی کیا ہجر گزاری کا شرف تھا کوئی
میرے دشمن نے خبر دی کہ بچاؤ سر کو
میرے اپنوں میں کہیں سنگ بکف تھا کوئی
اس کے اخلاص کی بڑھتی ہوئی شہرت یعنی
وقت کے ہاتھ میں بجتا ہوا دف تھا کوئی
وہ جو دریا میں سمایا تو نہ واپس آیا
راز یہ تھا کہ تہہ آب صدف تھا کوئی
آج آنکھوں کا بھٹکنا مرا حصہ ہے عظیمؔ
کل تو آوارہ نگاہی کا ہدف تھا کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.