Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آپ نے سب کو ایک طرف سے اپنے غضب میں رکھا

شاداب رضی

آپ نے سب کو ایک طرف سے اپنے غضب میں رکھا

شاداب رضی

MORE BYشاداب رضی

    آپ نے سب کو ایک طرف سے اپنے غضب میں رکھا

    ہم نے بڑی مشکل سے خود کو حد ادب میں رکھا

    خواب جگاتی اس دنیا میں یاد رہا کب کس کو

    کیا ٹپکایا پلکوں سے کیا خشکئ لب میں رکھا

    فیاضی کا ایک انوکھا ڈھنگ اس نے اپنایا

    کوہ ندا میں چھپ کے سب کو دشت طلب میں رکھا

    گہرا گہرا رنگ وہی ہے تیرہ شبی کا اب تک

    ہم نے اگرچہ اک جگنو بھی خیمۂ شب میں رکھا

    بھیڑ میں گم ہونے کا اکثر اندیشہ رہتا ہے

    دل کی ایک الجھن کیوں اس کو وہم عجب میں رکھا

    چاند بنانے والے میری یہ گتھی سلجھا دے

    چاند بنایا ہے اس کو تو کیوں عقرب میں رکھا

    تم شادابؔ نرے شاعر ہو خود کو منوانے کو

    تھوڑا ہنر بھی یاروں نے اپنے منصب میں رکھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے