آسائش کی چاہ نہ کر
مشکل اپنی راہ نہ کر
کفر و شرک سے ربط نہ رکھ
فرد عمل کو سیاہ نہ کر
مشکل میں لے صبر سے کام
مشکل میں تو آہ نہ کر
مال مفت ہو پیش اگر
اس پر کبھی نگاہ نہ کر
جھانک گریباں میں اپنے
واعظ ہمیں تباہ نہ کر
دے کر درس تعصب کا
قوم کو یوں گمراہ نہ کر
کر نہ کسی کی حق تلفی
یہ سنگین گناہ نہ کر
خوش رہ شاذؔ کفایت میں
عیش کی ہرگز چاہ نہ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.