آسودۂ محفل ابھی دم بھر نہ ہوا تھا
آسودۂ محفل ابھی دم بھر نہ ہوا تھا
وہ کون سا تھا وار جو مجھ پر نہ ہوا تھا
چشم ستم ایجاد کی وسعت کے مقابل
یہ تیغ تو کیا چرخ ستم گر نہ ہوا تھا
پلکوں ہی پہ تڑپا وہ مرے سوز دروں سے
جو اشک ابھی بڑھ کے سمندر نہ ہوا تھا
جب تک کہ نہ دیکھی تھی نگاہوں کی کرامت
میں منحرف بادہ و ساغر نہ ہوا تھا
جب تک نہ تھا شہ رگ پہ پڑا سایۂ ابرو
میں واقف شیرینئ خنجر نہ ہوا تھا
کیا جانیں نظر آیا ہے کیا رنگ محبت
اتنا کبھی مضطر دل مضطر نہ ہوا تھا
اے تاجؔ عجب جوش اٹھا بہر کرم میں
اک حرف دعا بھی تو مکرر نہ ہوا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.