آزار مرے دل کا دل آزار نہ ہو جائے
آزار مرے دل کا دل آزار نہ ہو جائے
جو کرب نہاں ہے وہ نمودار نہ ہو جائے
آواز بھی دیتی ہے کہ اٹھ جاگ میرے لعل
ڈرتی بھی ہے بچہ کہیں بیدار نہ ہو جائے
جب تک میں پہنچتا ہوں کڑی دھوپ میں چل کر
دیوار کا سایہ پس دیوار نہ ہو جائے
پردہ نہ سرک جائے کہیں اے دل بے تاب
وہ پردہ نشیں اور پر اسرار نہ ہو جائے
بڑھتا چلا جاتا ہے زمانے سے تعلق
یہ سلسلہ زنجیر گراں بار نہ ہو جائے
آرام سے رہتا ہی نہیں بندۂ بے دام
جب تک کسی مشکل میں گرفتار نہ ہو جائے
- کتاب : Urdu Gazal Ka Magribi Daricha (Pg. 166)
- Author : Dr. Jawaz Jafri
- مطبع : Kitabsaray Lahore (Pakistan) (2011)
- اشاعت : 2011
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.