Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اب کے برس بھی مہکا مہکا خواب دریچا لگتا ہے

بشری زیدی

اب کے برس بھی مہکا مہکا خواب دریچا لگتا ہے

بشری زیدی

MORE BYبشری زیدی

    اب کے برس بھی مہکا مہکا خواب دریچا لگتا ہے

    دنیا چاند نظر آتی ہے سب کچھ اچھا لگتا ہے

    کیا جائیں یہ کیسی دعائیں ان آنکھوں نے مانگی تھیں

    مجھ کو اپنے کاندھوں پر بھی اس کا چہرہ لگتا ہے

    اس کو بچھڑے مدت گزری سارا جیون بیت گیا

    وہ آئے گا کچھ پوچھے گا اب بھی ایسا لگتا ہے

    اب بھی سونے من آنگن میں یاد کے پنچھی اڑتے ہیں

    اب بھی شامیں سجتی ہیں یاں اب بھی میلا لگتا ہے

    جب ممتا کی آنکھوں سے میں دنیا دیکھا کرتی ہوں

    اپنا بوڑھا باپ بھی مجھ کو ننھا بچہ لگتا ہے

    اپنی ہر تخلیق ہے مجھ کو اس دنیا میں سب سے عزیز

    ہر اک ماں کو اپنا بیٹا چاند کا ٹکڑا لگتا ہے

    بشریٰؔ آؤ لوٹ چلیں اور خواب نگر میں کھو جائیں

    دنیا میں تو سب کچھ اپنا دیکھا بھالا لگتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے