اب تو خوابوں کے ہی سہارے ہیں
یہ ہی لے دے کے اب ہمارے ہیں
اپنا سایہ تلک نہ تھا اپنا
ہم نے ایسے بھی دن گزارے ہیں
خود کو خوابوں کے مول بیچا ہے
قرض یادوں کے تب اتارے ہیں
اپنا کہنے کو یوں تو دنیا ہے
ہم ازل سے ہی بے سہارے ہیں
درد کی چھاؤں میں چلو واحدؔ
تپتے موسم کے یہ اشارے ہیں
- کتاب : سمے کمہار ہے
- Author : چندر واحد
- مطبع : اے۔1؍بشچمی گورکھ پارک شاہدرہ دہلی۔32 (2001)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.