اگر کچھ بھی مرے گھر سے دم رخصت نکلتا ہے
اگر کچھ بھی مرے گھر سے دم رخصت نکلتا ہے
اٹھا لے جائے جس کا جو مری بابت نکلتا ہے
یہ ویرانی سی یوں ہی تو نہیں رہتی ہے آنکھوں میں
مرے دل ہی سے کوئی جادۂ وحشت نکلتا ہے
عجب حیرت سرا ہے یہ جہان تنگ داماں بھی
یہاں تو دل بھی دھڑکن سے دم حسرت نکلتا ہے
خوش ارزانی ہوئی ہے اس قدر بازار ہستی میں
گراں جس کو سمجھتا ہوں وہ کم قیمت نکلتا ہے
اک ایسی بستئ صورت گراں میں اب کے آیا ہوں
مجھے جو دیکھتا ہے میرا ہم صورت نکلتا ہے
- کتاب : ruki huii shamon kii raahdaariyaz (Pg. 49)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.