اگر رونا ہی اب میرا مقدر ہے محبت میں
اگر رونا ہی اب میرا مقدر ہے محبت میں
تو دامن بھی تمہارا ہو مرے اشکوں کی قسمت میں
سوالی ہو کے میں نے تیرے در کو بخش دی عزت
نہیں تو کیا نہیں ہے میرے دامان محبت میں
پئے بخشش ابھی دریائے رحمت جوش میں آئے
کم از کم یہ اثر تو ہے مرے اشک ندامت میں
پہنچ کر ان کے سنگ آستاں پر بھی نہیں مٹتی
وہ محرومئ سجدہ جو لکھی ہوتی ہے قسمت میں
عطا کو دیکھ اپنی ظرف دل کا ذکر کیا ساقی
کہ دریا بھی سما ہے ظرف دل کی وسعت میں
وہ عالم یاد ہے جب دل کھنچا جاتا تھا پہلو سے
کشش پہلی سی کیا باقی نہیں لفظ محبت میں
وقارؔ اے کاش میری عمر میں شامل نہ کی جائے
وہ مدت ہاں وہی مدت جو گزری ان کی فرقت میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.