اگرچہ درمیاں یہ فاصلے اچھے نہیں لگتے
اگرچہ درمیاں یہ فاصلے اچھے نہیں لگتے
مگر حد سے زیادہ رابطے اچھے نہیں لگتے
سمٹ جائے اگر یہ ہجر کا موسم تو کیا کہنے
وہ لمحے وصل جاناں کے کسے اچھے نہیں لگتے
وہ جن کے پاؤں میں زنجیر دولت ڈال دیتی ہے
انہیں پھر گاؤں کچے راستے اچھے نہیں لگتے
ترے ہوتے ہوئے جس شہر سے بے حد محبت تھی
ہمیں اب تذکرے اس شہر کے اچھے نہیں لگتے
تمہارا ساتھ ہو ساحل ہو پورا چاند ہو عادلؔ
تو کس کافر کو پھر یہ رت جگے اچھے نہیں لگتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.