اے مہ ہجر کیا کہیں کسی تھکن سفر میں تھی
اے مہ ہجر کیا کہیں کیسی تھکن سفر میں تھی
روپ جو رہ گزر میں تھے دھوپ جو رہ گزر میں تھی
لفظ کی شکل پر نہ جا لفظ کے رنگ بھی سمجھ
ایک خبر پس خبر آج کی ہر خبر میں تھی
رات فصیل شہر میں ایک شگاف کیا ملا
خون کی اک لکیر سی صبح نظر نظر میں تھی
میری نگاہ میں بھی خواب تیری نگاہ میں خواب
ایک ہی دھن بسی ہوئی عصر رواں کے سر میں تھی
شہر پہ رتجگوں سے بھی باب افق نہ کھل سکا
وسعت بام و در نجیبؔ وسعت بام و در میں تھی
- کتاب : Ibaraten (Pg. 71)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.