ایسا تہ افلاک خرابہ نہیں کوئی
ایسا تہ افلاک خرابہ نہیں کوئی
اس دشت سے زندہ کبھی لوٹا نہیں کوئی
ہیبت وہ صداؤں میں کہ لرزے در و دیوار
گزرے وہ شب و روز کہ سویا نہیں کوئی
ویران سی ویران ہوئی دھیان کی بستی
چہرہ کسی چلمن سے جھلکتا نہیں کوئی
سر پھوڑ کے لوٹ آتی ہے جاتی ہے جو آواز
کیا گنبد آفاق میں رستہ نہیں کوئی
اک ایسی مسافت ہے کہ ساعت بھی کٹھن ہے
صدیوں کا سفر اور کہیں سایہ نہیں کوئی
بے اسم نہیں کھلتا در گنج طلسمات
سطروں میں خزینے ہیں تماشا نہیں کوئی
دیکھی ہے بشیرؔ اہل نظر کی بھی رسائی
باتیں مری سمجھے مجھے سمجھا نہیں کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.