ایسے ملیں کہ ہم کو بچھڑنے کا ڈر نہ ہو
ایسے ملیں کہ ہم کو بچھڑنے کا ڈر نہ ہو
وہ عشق کوئی عشق ہے جو عمر بھر نہ ہو
میں سوچتا ہوں تو بھی مرے دوست اگر نہ ہو
یہ زندگی یہ شاعری مجھ سے بسر نہ ہو
ممکن نہیں کہ میری دعا میں اثر نہ ہو
ممکن نہیں کہ مجھ پہ تمہاری نظر نہ ہو
یہ زندگی کے دکھ تو کوئی دیر اور ہیں
ان کے لیے تو مجھ سے زیادہ بسر نہ ہو
اب تو ہوائے شہر بھی بالکل تری طرح
یہ چاہتی ہے کوئی دیا بام پر نہ ہو
سورج کو یہ ابھی نہیں معلوم ہو سکا
انجمؔ اگر نہ چاہے تو ہرگز سحر نہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.