علی بن متقی رویا
دلچسپ معلومات
زبیر رضوی کی مشہور نظم "علی بن متقی رویا" کو بنیاد بنا کر مطلع کہا گیا
علی بن متقی رویا
وہی چپ تھا وہی رویا
عجب آشوب عرفاں میں
فضا گم بھی کہ جی رویا
یقیں مسمار موسم کا
کھنڈر خود سے تہی رویا
اذاں زینہ اتر آئی
سکوت باطنی رویا
خلا ہر ذات کے اندر
سنا جس نے وہی رویا
ندی پانی بہت روئی
عقیدہ روشنی رویا
سحر دم کون روتا ہے
علی بن متقی رویا
- کتاب : Kulliyat-e-bani (Pg. 294)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.