انجمن سے مجھے اس طرح اٹھانے والے
انجمن سے مجھے اس طرح اٹھانے والے
انگلیاں تجھ پہ اٹھائیں گے زمانے والے
ہائے کچھ تجھ کو نہیں میری تمنا کا لحاظ
میری جانب سے نظر پھیر کے جانے والے
سوچتا ہوں کہ تری چشم کرم ہونے تک
مجھ کو افسانہ بنا دیں گے زمانے والے
رونق بزم بڑھانا ہی نہیں کام اپنا
ہم ہیں صحرا کو بھی گلزار بنانے والے
اقتضا وقت کا جو چاہے کرا لے ورنہ
ہم نہ تھے غیر کے احسان اٹھانے والے
کیا بتاؤگے سبب گریۂ غم کا ناظمؔ
پوچھ بیٹھیں گے اگر تم سے زمانے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.