Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اپنا کہتے ہیں مگر اپنا بناتے کب ہیں

دھرم سنگھ مالویہ

اپنا کہتے ہیں مگر اپنا بناتے کب ہیں

دھرم سنگھ مالویہ

MORE BYدھرم سنگھ مالویہ

    اپنا کہتے ہیں مگر اپنا بناتے کب ہیں

    وعدہ کرتے ہیں مگر لوگ نبھاتے کب ہیں

    یار تو آس نہ کر اس کے پلٹ آنے کی

    جو چلے جاتے ہیں وہ لوٹ کے آتے کب ہیں

    ہم کو کرنا ہے سفر ان کی گلی کا لیکن

    دیکھنا ہے کہ وہ ہم کو بھی بلاتے کب ہیں

    مشورے دیتے سبھی لوگ جہاں کے پر وہ

    ساتھ دینے کے لیے ہاتھ بڑھاتے کب ہیں

    کوئی اس کو بھی ذرا یہ تو بتائے جا کر

    پیار کرتے ہیں جسے اس کو بھلاتے کب ہیں

    اب دھرمؔ کی تو دعا میں بھی اثر ہو کیسے

    ہم عبادت کے لیے ہاتھ اٹھاتے کب ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے