Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اپنے حصے کی انا دوں تو انا دوں کس کو

امت شرما میت

اپنے حصے کی انا دوں تو انا دوں کس کو

امت شرما میت

MORE BYامت شرما میت

    اپنے حصے کی انا دوں تو انا دوں کس کو

    اپنی نظروں سے گرا دوں تو گرا دوں کس کو

    زندگی کا یہ مری کون ہے قاتل جانے

    میں ہوں مشکل میں سزا دوں تو سزا دوں کس کو

    دوستی میں بھی ہے رنجش کی کہانی کہ مری

    اس کہانی کو بتا دوں تو بتا دوں کس کو

    مدتوں سے ہیں ملی ٹھوکریں مجھ کو جو یہاں

    عشق بازی میں وفا دوں تو وفا دوں کس کو

    وار سب پیٹھ پہ کرتے ہیں یوں دل میں رہ کر

    تو بتا دے میں دعا دوں تو دعا دوں کس کو

    بات کرتی ہی نہیں اب تو یہ تنہائی بھی

    من کی ہر بات سنا دوں تو سنا دوں کس کو

    ہر کوئی جوجھ رہا ہے یہاں اپنے غم سے

    درد غم کی یہ دوا دوں تو دوا دوں کس کو

    کون لائے گا مری چٹھیاں خوشیوں والی

    اپنے گھر کا میں پتہ دوں تو پتہ دوں کس کو

    غم میں ڈوبا ہوا رہتا ہوں میں اب ہر لمحہ

    میتؔ یہ جام پلا دوں تو پلا دوں کس کو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے