اور سفر لمبا ہوا ہر گام پر
اور سفر لمبا ہوا ہر گام پر
تھک کے جب بیٹھے کبوتر بام پر
آ سکھی دہرائیں پھر بچپن کے دن
آ سکھی ڈالیں ہنڈولے آم پر
یہ الگ دفتر میں جا کر گم ہوئے
خیر سے لگ تو گئے وہ کام پر
ایک کاٹا رام نے سیتا کے ساتھ
دوسرا بن باس میرے نام پر
گیارہویں کے چاند تو چمکا تو تھا
شاہ کے لٹتے ہوئے خیام پر
باندھ مت جوڑے میں الٹے ہاتھ سے
تو بضد ہے تو یہ گجرے تھام پر
ماس کی جب پیاس نرگن ہے سکھی
گوپیاں شیدا ہوئیں کیوں شیام پر
ان گلابوں پر سدا یہ تتلیاں
نت کریں بسرام جھونکے پام پر
ہم سفر یہ تو یہ میں یہ تٹ یہ جھیل
پھول واریں اس انوکھی شام پر
پہلے جو تھی مہرباں ہم سب کی ماں
اب وہی دھرتی ہے بکتی دام پر
شب ڈھلی اٹھنے لگے ہوٹل سے لوگ
چائے کا یہ دور اس کے نام پر
- کتاب : Ban Baas (Pg. 121)
- Author : Naasir Shahzaad
- مطبع : Alhamd Publications (2004)
- اشاعت : 2004
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.