برنگ نکہت گل ہے چمن میں آشیاں اپنا
برنگ نکہت گل ہے چمن میں آشیاں اپنا
کسی کے راز داں ہم ہیں نہ کوئی رازداں اپنا
چلے تو جا رہے ہیں کیا بتائیں کل کہاں ہوں گے
خدا معلوم کس منزل پہ ٹھہرے کارواں اپنا
یہی اچھا ہوا محفل میں تیری چپ رہے ورنہ
غم دل کی کہانی اور پھر طرز بیاں اپنا
سپرد عشق ہم تو کر چکے سرمایۂ ہستی
جو اہل ہوش ہیں سوچا کریں سود و زیاں اپنا
ہوا ہی چاہتی ہے شام بھی اب صبح پیری کی
مگر اب تک تو ہے پہلو میں قیصرؔ دل جواں اپنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.