بعد تمہارے کوئی ہمدم کیا ہوگا
بعد تمہارے کوئی ہمدم کیا ہوگا
مرہم کے ماروں کا مرہم کیا ہوگا
ممکن ہے یہ مجھ کو پاگل بھی کر دے
عشق کا غم ہے اس سے تو کم کیا ہوگا
مفلس کیا ہیں چلتے پھرتے مردے ہیں
مردوں کے مرنے کا ماتم کیا ہوگا
ٹھنڈی آہیں خواب سلگتے نم آنکھیں
اس سے بڑھ کر رنگیں موسم کیا ہوگا
دونو ہی کے اپنے اپنے رستے ہیں
صحرا سے دریا کا سنگم کیا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.