باغ میں دیکھ لیا سرو سمن اوری ہے
باغ میں دیکھ لیا سرو سمن اوری ہے
ہم نے جو دید کیا ہے وہ چمن اوری ہے
لعل و یاقوت ترے لب کو نہ پہنچیں ہرگز
اس میں سنتا ہوں تو کچھ لطف سخن اوری ہے
عشوہ و ناز ترا ہوش ربا ہے لیکن
صید دل جس سے کرے ہے سو وہ فن اوری ہے
عطر و عنبر کو کس انصاف سے دیجے تشبیہ
بو تری زلف کی اے رشک ختن اوری ہے
خان و ماں سے مجھے اب کام نہیں ہے سالمؔ
گھر دوانے کا کہیں ہوئے وطن اوری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.