بات سن لے گا خدا امین کہنا
بات سن لے گا خدا امین کہنا
پڑھ کے تم اپنی دعا آمین کہنا
اپنی ساری منتیں تم بدبدانا
پھاڑ کر اپنا گلا آمین کہنا
چپ تھے کیوں تم جب تمہیں مانگا خدا سے
اتنا بھی مشکل نہ تھا آمین کہنا
ہاں یہ تھا خواہش کا میری مسئلہ پر
تھا ضروری آپ کا آمین کہنا
اس سے بہتر تھا کہ تم خاموش رہتے
کفر تھا وہ انمنا آمین کہنا
راستے بھر تم دعا کرتے چلو بس
جب دکھے گا میکدہ آمین کہنا
مانگنے آیا ہوں میں تم سے محبت
اے خدا تم بھی ذرا آمین کہنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.