بچ بچا کر جب کہا تعریف میں کم پڑ گیا
بچ بچا کر جب کہا تعریف میں کم پڑ گیا
اور کھل کے لکھ دیا تو شعر میں ذم پڑ گیا
وقت پر نکلے تھے اور اب تک پہنچ جاتے بھی ہم
بیچ میں لیکن موا آموں کا موسم پڑ گیا
چودھویں کی رات تھی پر چاندنی تھرکی نہیں
دیکھ گھنگرو کی اداسی چاند مدھم پڑ گیا
سنگ مرمر کی زمیں پر ایک سکہ یوں گرا
دو گھڑی کو چھٹپٹایا اور بے دم پڑ گیا
اس تکلف کے شہر میں لوگ کانٹوں سے چبھے
تو جو اپنا سا لگا تو دل پہ مرہم پڑ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.