بچپن کے ہیں خواب سہانے تتلی پھول اور میں
بچپن کے ہیں خواب سہانے تتلی پھول اور میں
کہاں سے لائیں اب وہ زمانے تتلی پھول اور میں
نفرت سے ہے نفرت ہم کو پریت ہماری ریت
پیار کے ہیں انمول خزانے تتلی پھول اور میں
درد رتوں کی خوشبو سانجھی ایک ہی جیسا روگ
ڈھونڈ رہے ہیں ساتھ پرانے تتلی پھول اور میں
جیون راہ میں کون کہاں پر بچھڑے کیا معلوم
مل لیتے ہیں کسی بہانے تتلی پھول اور میں
چاند ستارے خوشبو شبنم سبزہ رنگ ہوا
قدرت کے رنگین فسانے تتلی پھول اور میں
- کتاب : Pakistani Adab (Pg. 319)
- Author : Dr. Rashid Amjad
- مطبع : Pakistan Academy of Letters, Islambad, Pakistan (2009)
- اشاعت : 2009
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.