بدن تھا خانقاہ کیسے بن گیا
بدن تھا خانقاہ کیسے بن گیا
میں مرکزی نگاہ کیسے بن گیا
جو شہر شہر آگہی تھا اب وہاں
ثواب بھی گناہ کیسے بن گیا
جو خود تلاش امن و عافیت میں تھا
ترے لیے پناہ کیسے بن گیا
کھلے ہوئے تھے جس پہ فاختہ کے پر
وہ شہر قتل گاہ کیسے بن گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.