بڑے ادب سے غرور ستمگراں بولا
بڑے ادب سے غرور ستمگراں بولا
جب انقلاب کے لہجے میں بے زباں بولا
تکو گے یوں ہی ہواؤں کا منہ بھلا کب تک
یہ ناخداؤں سے اک روز بادباں بولا
چمن میں سب کی زباں پر تھی میری مظلومی
مرے خلاف جو بولا تو باغباں بولا
یہی بہت ہے کہ زندہ تو ہو میاں صاحب
زمانہ سن کے مرے غم کی داستاں بولا
حصار جبر میں زندہ بدن جلائے گئے
کسی نے دم نہیں مارا مگر دھواں بولا
اثر ہوا تو یہ تقریر کا کمال نہیں
مرا خلوص مخاطب تھا میں کہاں بولا
کہا نہ تھا کہ نوازیں گے ہم حفیظؔ تجھے
اڑا کے وہ مرے دامن کی دھجیاں بولا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.