بدلا ہوا ہے رنگ گلستاں مرے لیے
خوں رو رہی ہے چشم بہاراں مرے لیے
فیض جنون شوق کے قربان جائیے
وسعت ہے دو جہان کی زنداں مرے لیے
سب اہل دل ہیں تیری نگاہوں سے فیضیاب
اب تو کہاں ہے صرف مری جاں مرے لیے
میں خود ہی چھوڑ جاؤں گا یہ محفل حیات
کیوں ہو رہے ہو اتنے پریشاں مرے لیے
وہ زندگی جسے تری محفل میں بار تھا
اب ہو گئی ہے خواب گریزاں مرے لیے
اے میرے چاک چاک گریباں سے بے خبر
تو بھی پھرے گا چاک گریباں مرے لیے
پھولوں کے ناز اہل چمن کو رہیں نصیب
خنداں ہیں خار ہائے بیاباں مرے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.