بہار باغ گلستان سرمدی ہم ہیں
بہار باغ گلستان سرمدی ہم ہیں
خدا کے ساتھ ہیں دائم وہ آدمی ہم ہیں
وہ بے خودی کہ حقیقت میں ہے خودی ہم ہیں
نیاز بندگی و ناز خواجگی ہم ہیں
جس انجمن میں دلوں کے چراغ جلتے ہیں
اس انجمن میں چراغوں کی روشنی ہم ہیں
مثال برق تمنا برنگ آتش شوق
یہ آگ جو ہے دلوں میں لگی ہوئی ہم ہیں
ہے ایک آنکھ میں سورج تو ایک آنکھ میں چاند
تغیرات شب و روز سے بری ہم ہیں
خجل ہے نور محبت سے ظلمت نفرت
جو شمع تند ہوا نہ بجھا سکی ہم ہیں
یہ واقعہ ہے کہ سب کچھ ہے تو ہی تو اے دوست
یہ اور بات کہ جو کچھ ہے تو وہی ہم ہیں
بہت بڑے ہیں حقیقت میں ہم ذہینؔ مگر
رہ مجاز میں سب سے بڑی کمی ہم ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.