بہت زیادہ جو مرتی تھی آپ پر لڑکی
بہت زیادہ جو مرتی تھی آپ پر لڑکی
اتر گئی ہے وہ پچھلے سٹاپ پر لڑکی
شریف زادوں کے بگڑے ہوئے سے کچھ لڑکے
نچاتے رہ گئے طبلے کی تھاپ پر لڑکی
تمہارے گھر میں بڑے بھائی ہیں سو کیا معلوم
نکل کے آئی ہے کیوں ورکشاپ پر لڑکی
ادھر ادھر کے سبھی اعتبار جھوٹے ہیں
زیادہ مان تو رکھتی ہے باپ پر لڑکی
عجیب شے ہے سو اندازہ ہی نہیں کوئی
پگھلنے آئے پگھل جائے بھاپ پر لڑکی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.