بلا کش غم گیتی ہے جان زار ابھی
بلا کش غم گیتی ہے جان زار ابھی
حیات سر پہ اٹھائے ہوئے بار ابھی
ملی کہاں ہے تجھے تیری رہ گزار ابھی
ہے یاں سے دور بہت دور کوئے یار ابھی
مہہ و نجوم فسردہ گل و سمن گریاں
ہے کائنات مرے غم میں سوگوار ابھی
کہوں تو کیسے کہوں اس کو دور عدل و عطا
ہے دار و گیر ابھی جبر و اختیار ابھی
بلائیں آئیں ستم پر ستم ہوئے لیکن
بدل سکا نہ زمانہ مرا شعار ابھی
ستارے ڈوب گئے شمعیں بجھ گئیں جل کر
کھلی ہوئی ہے مگر چشم انتظار ابھی
دیار دل میں نہ جانے ہے کب سے ویرانی
ولیک شہر نگاراں میں ہے بہار ابھی
اٹھو سنوارو نکھارو حیات نو بخشو
عروس دہر کی آنکھوں میں ہے خمار ابھی
نہ نام لو گے جفاؤں کا بھول کر بھی جلیلؔ
نہیں ہوئے ہو جفاؤں سے ہمکنار ابھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.