بند ہیں میرے لب گفتار اب
ذرہ ذرہ ہے مرا غم خوار اب
اب فنا کے دوش پر ہیں میرے پاؤں
راستہ کوئی نہیں دشوار اب
ہر بن مو ہے عروج آب و گل
دیدنی ہے جسم کا بازار اب
ہم کہاں سستائیں ٹھہریں کس جگہ
کس نگر میں سبز ہیں اشجار اب
بات سچی ہو تو کڑوی دوستی
دوستوں کا ہے یہی کردار اب
سیدھی سادی زندگی کاٹی بہت
کاٹنی ہے تھوڑی لچھے دار اب
اک رضا وصفیؔ نہیں تو کیا ہوا
شہر میں ہیں سب بڑے فنکار اب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.